وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کراٹے کومبیٹ کے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کی ملاقات

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے کراٹے کومبیٹ کے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند نے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی ریکارڈ برقرار رکھنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی اور کہا کہ میامی میں ہونے والے مقابلے میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کے نوجوانوں کے لئے آپ مشعل راہ ہیں، بلوچستان حکومت آپ کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی، بلوچستان میں کھلیوں کے میدان آباد کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ کھیل نے پورے سال کی سرگرمیوں کا کیلنڈر مرتب کیا ہے، ہر باصلاحیت نوجوان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل و دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں