کسٹمز کی علامہ اقبال ایئرپورٹ پرکارروائی، قدیم بدھا کے اصل مجسموں کی جاپان سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے لاہور سے قیمتی اور قدیم بدھا کے اصل مجسموں کو جاپان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق جی پی او سے قیمتی اور قدیم ترین بدھا کے مجسمے کی کاپی کی آڑ میں اصل بدھا کے مجسمے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ پارسل ایک ہمایوں مسعود نے جاپان برآمد کرنے کے لیے بک کرایا تھا، شک کی بنیاد پر تحقیقات کے دوران مجسمہ میں سے ایک قدیم مجسمہ ملا، جو دوسو صدی عیسوی کا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں