خیرپور: مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 8 اہلکار زخمی

خیرپور: (دنیا نیوز) کنب تھانے کے اندر مسلح ملزموں نے حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس سے ایس ایچ او سمیت پوليس کے 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کنب تھانے کی حدود میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، ملزموں نے پولیس پر ہی دھاوا بول دیا، ملزموں نے تھانے میں داخل ہوکر پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تصادم کو روکنے کے لئے پولیس نے چند گرفتاریاں کیں جن کو چھڑانے کیلئے مسلح افراد نے حملہ کیا، زخمی پوليس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں