لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) لبنان میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسرائیل کی جانب سے خانہ جنگی کا شکار ملک لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ غیر ملکی ایئرلائن شام ونگز پاکستانیوں کو لائے گی، شام ونگز کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے اور ایئربس 320 طیارے سے 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائے گا۔

آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شام ونگز ائیرلائن پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان لائے گی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لبنان میں تعینات سفیر کو پرواز کی اجازت کے متعلق بھی آگاہ کردیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں