خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی منظوری دیدی

پشاور: (دںیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لئے گیارہ رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری دے دی۔

کمیٹی کی سربراہی منیر احمد لغمانی کریں گے، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے اختر خان ،افتخار مشوانی، محمد عارف ممبر ہوں گے، حکومتی رکن شفیع اللہ جان، جوہر محمد اور آصف خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

پی پی پی کے احمد کریم کنڈی، جے یو آئی ف کے عدنان وزیر اور اے این پی کے محمد نثار بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں