علیمہ خان اور عظمیٰ خان ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور اور عامر مغل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو کل دن گیارہ بجے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں