عدالت نے کے پی حکومت کو صوابدیدی فنڈز کے استعمال سے روک دیا
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو صوابدیدی فنڈز کے استعمال سے روک دیا۔
وزیرِ اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوابدیدی فنڈز کو سالانہ ترقیاتی پلان میں شامل کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے بلاک ایلوکیشن فنڈز کے استعمال کو مسترد کیا تھا۔
عدالتی حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے اے ڈی پی پالیسی میں ترمیم کی ہے،عدالت نے صوبائی حکومت سے 9 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔