ایٹا کے زیر اہتمام پولیس بھرتی ٹیسٹ، 76 جعلی امیدوار گرفتار

پشاور: (دنیا نیوز) ایٹا کے زیر اہتمام پولیس بھرتی ٹیسٹ ہوا جس کے دوران 76 جعلی امیدوار گرفتار کر لیے گئے۔

ایٹا حکام کے مطابق پولیس بھرتی ٹیسٹ میں جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے، سب سے زیادہ لکی مروت میں 31، پشاور میں 12 جعلی امیدوار پکڑے گئے۔

حکام کے مطابق ٹانک میں 10، کوہستان میں 12 جعلی امیدوار پکڑے گئے ہیں، تمام جعلی امیدواروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں