کراچی: بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، اسلحہ، گولہ بارود برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ماڑی پور کے علاقے مچھلی چورنگی منوڑا روڈ کے قریب چھاپہ مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس سلیم کو حراست میں لیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں، جاسوس کے قبضے سے مختلف ناموں کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں