شنگھائی ماسٹرز:سٹیفانوس ، مونفلس اورٹوماس پری کوارٹرفائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے
بیجنگ : (ویب ڈیسک ) یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس ، فرانسیسی ٹینس سٹار گیل مونفلس اور جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔
چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں سٹیفانوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ 16 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا، فرانس کے گیل مونفلس نے بھی تیسرے راؤنڈ کی رکاوٹ عبور کرلی ۔
انہوں نے ہم وطن حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو 6-7(7-9)،6-2 اور 1-6 سے شکست دی جبکہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی الیگزینڈر ووکیک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔