سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈر انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کیساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ 52 ہزار 405 روپے مالیت کے 32 کروڑ 26 لاکھ 27 ہزار 966 شیئرز کا لین دین ہوا۔