زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر ریزرو 11 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 13.5 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈیپازٹس 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ۔
بینکوں کے ڈالر ریزرو کم ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی گھٹ گئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔