سندھ میں توانائی کا سیکٹر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے: ناصر حسین شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں توانائی کا سیکٹر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں سولر انرجی، ونڈ پاور انرجی سمیت دیگر چینی کاروباری افراد شریک تھے، وزیر توانائی نے چینی وفد کو توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سولر ونڈ پاور اور قابل تجدید انرجی میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں، چینی سرمایہ کاروں نے توانائی کے مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد کو تھر کول گیسی فکیشن اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، کاروباری وفد میں ونڈ پاور کے وانگ زون، سولر انرجی کمپنی کے زو زھگنگ سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں