ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
قرض کی رقم سرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات بہتر بنانے کیلئے استعمال ہو گی، 40 کروڑ ڈالر کا قرض رزلٹ بیسڈ لون ایس او ایز ریفارمز پروگرام کیلئے منظور ہوا، 14 کروڑ ڈالر کا رعایتی لون سندھ کوسٹل ریزیلینس سیکٹر پروجیکٹ کیلئے منظور ہوا۔
اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سرکاری اداروں کی گورننس اور کارکردگی بہتر بنانے پر فوکس ہے، گزشتہ 5 سال میں ایس او ایز اصلاحات میں نمایاں پیشرفت ہوئی، 2023ء میں ایس او ایز ایکٹ اور پالیسی کا نفاذ اہم سنگ میل رہا۔
اصلاحاتی نفاذ کیلئے 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔