حکومتی اصلاحات سے آٹو سیکٹر چل پڑا، پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز نے ڈیٹا جاری کردیا

کراچی: (دنیا نیوز) حکومتی اصلاحات سے آٹو سیکٹر چل پڑا، پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز نے ڈیٹا جاری کر دیا۔

پاما کے مطابق شرح سود میں کمی، نئی ٹیکنالوجی اور آسان آٹو فنانسنگ سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 35 فیصد اضافہ اور ایک ماہ میں 14 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 46 فیصد اضافے سے 88 ہزار 332 گاڑیاں فروخت ہوئیں، ملک بھرمیں گزشتہ مالی سال کے چھ ماہ میں 60 ہزار 676 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

پاما کے مطابق دسمبر 2025 میں دو اور تین پہیوں والے آٹو یونٹس میں سالانہ 36 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2025 میں دو اور تین پہیوں والے آٹو یونٹس کی فروخت بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار 408 رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 33 فیصد بڑھ کر 9 لاکھ 23 ہزار 759 عدد دو اور تین پہیوں والے یونٹس فروخت ہوئے۔

پاما کے مطابق ملک بھر میں ٹرکوں اور بسوں کی فروخت سالانہ 93 فیصد اضافے سے 372 یونٹس رہی، ٹرکوں اوربسوں کی فروخت رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 96 فیصد بڑھ کر 3 ہزار 531 یونٹس رہی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 52 فیصد اور ماہانہ 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں