حکومتی درخواست منظور، نپیرا کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کا بنیادی ٹیرف طے کردیا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کے لیے برقرار رہے گا، بجلی کے نئےبنیادی ٹیرف پر یکم جنوری 2026 سے اطلاق ہوگا،نیپرا نے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کی تھی۔

پاورڈویژن نے 2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لیےدرخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی، نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ گھریلوصارفین کے لیےبجلی کا ٹیرف47.69 روپے فی یونٹ برقرار رہے گا۔

ایک سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54 روپے ، ایک سو ایک سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.01 روپے برقرار رہے گا جبکہ ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف22.44 روپے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 28.91 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 201 سے 300یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے اور ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 37.99 روپے پر برقرار رہے گا، 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 40.22 روپے برقراررہے گا۔

ماہانہ 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 41.62 روپے، 601 سے700 یونٹ کا ٹیرف42.76 روپے جبکہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے برقرار رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی، ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے کا ٹیرف برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ 51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپےبرقرار رہے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں