عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 601 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 150 روپے کی کمی سے 9 ہزار 425 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 129 روپے کی کمی سے 8 ہزار 80 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں