ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: (دنیا نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس جی سی کے لیے ایل این جی 5.26 فیصد سستی کردی گئی۔
اوگرا نے سوئی سدرن سسٹم کیلئے نئی قیمت 10.21 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹو مقرر کر دی گئی، سوئی نادرن سسٹم کیلئے درآمدی گیس 0.55 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹی سستی ہو گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر درآمدی گیس کی نئ قیمت 11.27 ڈالر فی ایم ایم بی یو ٹو مقرر کی گئی ہے۔