پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 276 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 596 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ٹرمپ کی ایران پر حملوں کی دھمکی کے بعد ایشیائی مارکیٹس مندی کا شکار ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2 فیصد مندی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں بھی ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔