کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی

کویت سٹی: (دنیا نیوز) کویت کا بجٹ خسارہ 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ اس کے تیل کی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کویت کی وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں ملک کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 7.1 ارب کویتی دینار ہو گیا ہے جو 23 ارب ڈالر بنتے ہیں۔

وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بجٹ خسارے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی آمدنی ابتدائی تخمینے کے مقابلے میں 10 فیصد کم رہی، جبکہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 11.2 فیصد کمی کے بعد یہ 15.3 ارب کویتی دینار رہ گئی جو 49 ارب ڈالر سے زائد بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں