عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

دبئی: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 92 سینٹ یا تقریباً 1.2 فیصد کمی کے بعد 78.44 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں اب تک 12 فیصد سے زائد کمی آ چکی ہے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے سودے 1.07 ڈالر یا 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ رواں ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 11 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد سے متعلق خدشات، معاشی غیر یقینی صورتحال اور دیگر عوامل کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...