ٹی 20 ورلڈکپ: اب تک 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ گئیں

کنگسٹن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے گروپ سٹیج مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ رہے ہیں، سنسنی خیز مقابلوں کے باعث اب تک ایونٹ میں بڑے اَپ سیٹ بھی ہوئے اور مضبوط ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہو چکی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں 5، 5 ٹیموں پر مشتمل 4 گروپ بنائے گئے جس میں پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جبکہ 12 ٹیموں کا سفر ورلڈ کپ میں ختم ہوجائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اب تک 30 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور 6 ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کونسی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں اور کونسی مضبوط ٹیمیں باہر ہوئیں؟

گروپ A

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت اور میزبان امریکا کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ سابق عالمی چیمپئن پاکستان اس دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

گروپ B

اس گروپ سے آسٹریلیا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

گروپ C

گروپ سی میں بڑا اَپ سیٹ ہوا، ویسٹ انڈیز اور افغانستان نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایونٹ کی فیورٹ قرار دی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم باہر ہوگئی۔

گروپ D

گروپ ڈی سے جنوبی افریقا نے سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اس گروپ میں بھی اَپ سیٹ ہوا، سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کی ٹیم سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں