ولیمسن سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) کیوی کپتان کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے۔

سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کے لیے دستیابی سے آزاد ہو گئے ہیں جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ کو دستیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں