سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر چل بسے

نئی دیلی :(ویب ڈیسک ) سابق بھارتی فاسٹ باؤلر ڈیوڈ جانسن گھر کی بالکنی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر ڈیوڈ جانسن بینگلورو میں اپنے اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی بالکنی سے گرکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ڈیوڈ جانسن کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور 2 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جانسن اپنے گھر کے پاس ہی ایک اکیڈمی بھی چلا رہے تھے مگر ان دنوں ان کی صحت کچھ ٹھیک نہیں تھی، جانسن کی اچانک موت سے کرکٹ کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور کرکٹرز نے ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

واضح رہے جانسن نے 1995 میں بھارت کی مشہور ڈومیسٹک لیگ رنجی ٹرافی سے اپنے کرکٹ کریئرکا آغاز کیا اور سال 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں