پی ایس ایل روڈ شو کل لندن میں ہوگا، محسن نقوی شرکت کریں گے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کی تقریب کل لارڈز میں ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شرکت کریں گے۔

پی ایس ایل روڈ شو کل لندن میں ہوگا، تقریب میں قومی کرکٹرز بابر اعظم ، حارث رؤف، صاحبزادہ فرحان بھی شرکت کریں گے۔

وسیم اکرم، رمیز راجہ اور علی ظفر بھی تقریب کا حصہ ہوں گے، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے روڈ شو میں برطانوی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں