اے این ایف کی کارروائیاں ،133 کلومنشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 کارروائیوں میں 133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ ، ٹنڈو جام ، جہلم اورکراچی میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 95 کلو 300گرام  چرس، 33 کلو900گرام افیون برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 3 کلو100گرام آئس اور ایک کلو افیون بھی برآمد کی گئی،گرفتارملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں