لاہور میں بھی ڈاکو بے لگام، شہری سے گھر کی دہلیز پر 18 لاکھ لوٹ لیے

لاہور: (دنیا نیوز) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ڈاکو بلا خوف و خطر شہریوں کو لوٹنے لگے، شہری کو گھر کی دہلیز پر لاکھوں روپے نقدی سے محروم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ساندہ میں موٹر سائیکل سوار 2 مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر گھر کی دہلیز پر 18 لاکھ روپے نقدی چھین لی، ملزم جاتے جاتے شہری کو گولی مار کر زخمی کر گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار شہری سے پیسوں سے بھرا باکس چھینتا ہے اور چھینا جھپٹی کے دوران فائرنگ کر دیتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں