چشتیاں: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ، نوجوان جاں بحق
چشتیاں: (دنیا نیوز) چشتیاں میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقے میں دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقتول کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے، تصادم کے دوران 2 موٹرسائیکل بھی نذر آتش کردیئے گئے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔