مصطفیٰ قتل کیس: ایف آئی اے نے 10 مرچَنٹ اکاؤنٹس شناخت کر لئے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ قتل کیس میں ارمغان کی گرفتاری کا معاملہ، ایف آئی اے نے 10 مرچَنٹ اکاؤنٹس شناخت کر لیے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق مزید مرچَنٹ اکاؤنٹس پر کام جاری ہے، مرچَنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے کال سینٹر کے پیسے آتے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 بینک اکاؤنٹس بھی سامنے آگئے ہیں، کال سینٹر سے منسلک سٹاف کو پیسے بھی اس ہی اکاؤنٹس سے فراہم کیے جاتے تھے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کچھ اکاؤنٹس خالی ہیں، اکاؤنٹس کب خالی ہوئے، تفتیش جاری ہے، کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بھی ایف آئی اے مختلف اکاؤنٹس کی جانچ کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں