ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج کا اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سے اختیارات واپس لینے کے معاملہ پر سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی، عدالت نے درخواست کی سماعت اگلے سیشن میں تین رکنی بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں