کسی کو فکرکرنے کی ضرورت نہیں، اپنی زندگی سے خوش ہوں: کنول آفتاب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (ویب ڈیسک) یوٹیوبر کنول آفتاب نے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے شوہر سے خوش ہیں یا نہیں۔

مشہور ٹک ٹاکراور یوٹیوبرکنول آفتاب نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں لالچی اور اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر سے خوش نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں اور یہ کہ وہ صرف پیسہ کمانے کی فکر میں رہتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود پیسہ کماتی ہیں اوران کے شوہر بھی اپنے کام سے پیسہ کماتے ہیں دونوں کی برابرکی کمائی ہے اور وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی کوششوں سے کتنی مطمئن ہیں، وہ ہمیشہ اپنے شوہر کا احترام کرتی ہیں جو ہمیشہ ان کا خیال رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں