جہیز دو یا 600 مہمانوں کا کھانا، لالچی دلہے کا شادی سے انکار

نئی دہلی ( ویب ڈیسک) بھارت کے ایک قصبے میں عجیب واقعہ پیش آیا جس میں جہیز کے لالچی دلہے نے شادی سے انکار کر دیا۔
دلہے والوں کی طرف سے پراپیگنڈا کیا گیا کہ دلہن والوں نے 600 مہمانوں کے کھانے کا بندوبست کرنے سے معذرت کی جس پر دلہا نے شادی سے انکار کیا۔
دلہن کے اہل خانہ کی طرف سے بیان کیا گیا معاملہ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گیا، دلہن کے بھائی نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ دلہے والوں کی طرف سے شادی کی منسوخی کی اصل وجہ دراصل غیر اعلانیہ جہیز کا مطالبہ تھا۔
دلہن کے اہل خانہ نے واضح کیا کہ اتنے لوگوں کے کھانے پر 10 سے 15 لاکھ روپے خرچ آتا ہے اور مالی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے کھانے سے معذرت کی جس پر دلہے نے رشتہ ختم کر دیا۔
دلہن کے بھائی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا "ہم ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اتنی بڑی رقم برداشت نہیں کر سکتے، جب ہم نے انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے شادی ہی ختم کر دی۔
واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ "اللہ کا شکر ادا کریں آپ ایسے لالچی لوگوں کے چنگل سے بچ گئے۔ آگے جا کر نہ جانے اور کیا کیا مطالبات سامنے آتے۔"