اپنے شکار کردہ مچھروں کا بائیو ڈیٹا جمع کرنے والی بھارتی لڑکی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) آپ نے دنیا بھر میں طرح طرح کے مشغلے دیکھے ہوں گے، لیکن بھارت کی لڑکی کا انوکھا ہی مشغلہ ہے۔

بھارت میں ایک لڑکی کو مچھر مارنے کا ایسا شوق چڑھا ہے کہ وہ نہ صرف مچھر مارتی ہے بلکہ ہر ایک کا باقاعدہ ریکارڈ بھی رکھتی ہے، یہ دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر آکانکشا راوت نے شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنی بہن کے اس انوکھے شوق سے پردہ اٹھایا۔

ویڈیو میں آکانکشا کی بہن کہتی ہیں کہ ’یہ میری بہن ہے، آپ یقین نہیں کریں گے اس کا مشغلہ کیا ہے! یہ مارے گئے ہر مچھر کا وقت، جگہ اور یہاں تک کہ نام بھی لکھتی ہے!‘، آکانکشا نے ایک سفید شیٹ دکھائی جس پر باقاعدہ تفصیلات درج تھیں، مثلاً، ایک مچھر جسے ”ریش“ کا نام دیا گیا، کچن میں مارا گیا اور اس کا وقت بھی درج ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر خوب دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا، ’پوری مچھر برادری اب خوفزدہ ہے!‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’یہ تو اگلے درجے کا شوق ہے!‘

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں