'مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دلہن بن گئیں'

تفریح
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دلہن کا لباس زیب تن کئے نظر آ رہی ہیں۔ ان کے مداح ماہرہ خان کے اس روپ کو بہت پسند کر رہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک فیشن برانڈ کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کی کچھ تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ماہرہ خان اس لہنگا میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں، جس کا نام مہرو ہے ۔ ماہرہ کی ہر ایک ڈریس کے پیچھے ایک خوبصورت کہانی ہے۔

ڈیزائنر نے ہر آؤٹ فٹ کو ایک الگ نام دیا ہے۔ ماہرہ نے اس تصویر میں زرمینہ نام کی ڈریس پہن رکھی ہے۔
اس تصویر میں ماہرہ نے جو خوبصورت ہرے رنگ کی ڈریس پہن رکھی ہے ، اس کو دلہنیں بارات سے ایک دن پہلے پہنتی ہیں۔
.jpg)
ماہرہ نے یہ فوٹو شوٹ ایک فیشن برانڈ کے لیے کرایا ہے۔ ہر ایک تصویر میں ان کی خوبصورت ادائیں قابل دید ہیں۔
ماہرہ نے الگ الگ آؤٹ فٹ میں تصاویر کلک کروائی ہیں۔ فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے اس برائیڈل کلیکشن کا نام خورشید ہے۔