اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے گھنے بالوں کا راز بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اب انہوں نے اپنے لمبے، گھنے بالوں کا راز بھی بتا دیا ہے۔

حال ہی میں نعیمہ بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے لمبے بالوں کا راز پوچھا۔

اس پر نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینے، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی دیکھ بھال بھی بال لمبے اور گھنے ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔

میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بال کٹوادیں گی؟ اس کے جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان کیلئے تھوڑے سے بال کٹوا سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے بہت مسائل ہیں، سٹائلنگ کی وجہ سے بال کاٹنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں