معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف فیملی وِلاگر اور یوٹیوبر رجب بٹ برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد واپس اپنے آبائی وطن پہنچ گئے ہیں۔
یوٹیوبر رجب بٹ برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے، رجب بٹ کا دوستوں کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا، سوشل میڈیا سٹار سے یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی۔
خیال رہے کہ رجب بٹ کی لندن سے ملک بدری کی وجہ ان کی برطانوی ویزے کی منسوخی بنی، رجب بٹ کا ویزا 2027ء تک تھا لیکن ویزا فارم میں حال ہی میں درج مقدمات کا ذکر نہ کرنے پر ملک بدری عمل میں آئی۔