اداکارہ صبا قمر نے شہر بدلنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور:( ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنا شہر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

صبا قمر اس وقت شہ سرخیوں میں آئیں جب کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے "استغفراللہ" کہا، اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

کئی فنکاروں نے اس بیان کو نامناسب قرار دیا جبکہ کچھ شہری کراچی کا دفاع کرتے نظر آئے تاہم اب اداکارہ نے لاہور چھوڑنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ شہر چھوڑ رہی ہیں۔

حال ہی میں میزبان عاصم یار کی جانب سے شوبز شخصیات کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اداکار عمران عباس نے شرکت کی اور مختلف تصاویر انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کیں۔

صبا قمر نے عمران عباس کی شیئر کردہ سٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ "میں اسلام آباد منتقل ہو رہی ہوں۔"

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں