ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے متعلق فیصلہ

تاشقند: (ویب ڈیسک) ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا ہے، سیف گیمز اگلے سال مارچ 2027 میں پاکستان میں ہوں گے۔

یہ فیصلہ تاشقند میں ہونے والے ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے شرکت کی جب کہ وفاقی سیکریٹری محی الدین وانی نے حکومت پاکستان کی نمائندگی کی، کھیلوں کے حوالے سے یہ پاکستان کے لیے ایک خوش آئند ہے۔

اس اجلاس میں حکومت پاکستان نے سیف گیمز کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد سیف گیمز آئندہ سال 23 سے 31 مارچ تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ان گیمز کی میزبانی 2023 کیلیے دی گئی تھی جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی درخواست پر ایونٹ کو مارچ 2024 تک ملتوی کیا گیا۔

بعد ازاں ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے 23 جنوری سے 6 فروری 2026 کی نئی تاریخ مقرر کی گئی، جبکہ لاہور کو مرکزی میزبان اور فیصل آباد، اسلام آباد اور کراچی کو بعض مقابلوں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن کئی بین الاقوامی ایونٹس کے باعث یہ مقابلے موخر کر دیے گئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں