لاہور الحمراء آرٹس کونسل میں 3 روزہ فیض فیسٹیول کا آخری روز

لاہور: (دنیا نیوز) الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں جاری 3 روزہ فیض فیسٹیول کا آج آخری روز ہے۔

دسویں فیض فیسٹیول میں تیسرے روز بھی مختلف پینل ڈسکشنز کا انعقاد ہوا، ہال نمبر دو میں "چاند کو گل کریں تو ہم جانیں" کے عنوان سے پینل ڈسکشن جاری ہے۔

پینل ڈسکشن میں خواجہ سعد رفیق، حماد غزنوی، وجاہت مسعود شریک ہیں جبکہ پینل کی نظامت فواد حسن فواد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیض فیسٹیول میں طلبہ، ادیب، شاعر، اداکار، صحافی اور فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ملکی مندوبین بھی فیسٹیول میں شریک ہوئے۔

فیسٹیول کے دوسرے روز 20 سے زائد سیشنز منعقد کئے گئے، علاوہ زیں فیسٹیول میں بک سٹالز بھی لگائے گئے۔

پروگرام میں ثقافتی پرفارمنس کی گئی، مختلف سیشنز میں معروف دانشور، صحافی اور مصنفین اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں سیاست میں سوشل میڈیا کے کردار خواتین کی کامیابیوں، پنجاب کی سیاست، فلسطین کی صورتحال، نئی صحافتی ٹیکنالوجی اور سماجی مسائل جیسے موضوعات پر مکالمے کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں