پاکستان نے کورونا سے بچاؤ اور علاج کا سامان افغانستان روانہ کر دیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کورونا سے بچاؤاور علاج کا سامان افغانستان روانہ کر دیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤاور علاج کا سامان افغانستان روانہ کر دیا،سامان میں آکسیجن کے 500 سلینڈر،آکسیجن کنسنٹریٹر، آئی سی یو وینٹیلیٹر، بائی پیپ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں شامل ہیں، امدادی سامان میں پی پی ای کٹس،نیزل کینولہ اور تھرمل گنز بھی شامل ہیں۔

این ڈی ایم نے کورونا سے بچاؤ کا سامان افغانستان کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان،وزیراعظم کے نمائندے خصوصی محمد صادق ،افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل اور دیگر شخصیات شامل تھے۔

افغان سفیر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ کورونا خطے کیلئے بڑا چیلنج ہے، حکومت پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کووڈ و با خطے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ کووڈ 19 سے اقتصادی نظام پر بھی گہرا اثر بڑا ہے ،اس کے باعث کئی سینکڑوں لوگوں کی جانیں بھی گئی،ہمیں آکسیجن اور دوسرے ایکوپمنٹ کی اشد ضروری ہے۔ پاکستان کی معاونت ہمارے لیے قابل تحسین ہے ،ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ این ڈی ایم اے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا،افغان بھائیوں کے لیے یہ سامان تحفہ ہے، اس وبا نے یہ بات ثابت کی کہ دنیا اپس میں منسلک ہے ،ہمسائے ممالک کے ساتھ بھی گہرے منسلک ہے ایسے موقع پر انکی مدد کرنا فرض ہے ،ہم خوش ہیں کہ افغان بھائیوں کو یہ امداد دے رہے ہیں ،مستقبل میں بھی کوشش کرینگے ،موجودہ تعلقات مزید بہتر ہونگے ،یہ کورونا کے علاج دوران استعمال ہونے والا ضروری سامان ہے ،ہم این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہتا ہوں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں