مال روڈ لاہور اتوار کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا
لاہور: (دنیا نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ مال روڈ لاہور کل بروز اتوار ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گا۔
سی ٹی او نے کہا کہ اتوار کے روز مال روڈ کو صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری ہی استعمال کر سکیں گے۔
مستنصر فیروز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ کا رُخ نہ کریں۔