تدارک سموگ کی درخواستیں 29 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم 29 دسمبر کو شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مختلف سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ درخواستوں میں سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں