سڑکوں پر چھڑکاؤ کیلئے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے واسا کو سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈا فوری انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کرے، سڑکوں پر چھڑکاؤ کے لیے نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا۔

عدالت نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نہ کریں، نئے سال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں، نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ دنیا کے ماحول کو کس طرح صاف رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں سے بھرا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں