ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہو سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا دنیا میں دوسرا نمبر

لاہور: (دنیا نیوز) ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر نہ ہونے کے باعث لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 234 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 321، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ ہوا۔

صوبائی دار الحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6، زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں