عدالت کا تعلیمی اداروں کی چھتوں پر بھی پودے لگانے کاحکم، رپورٹس طلب
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ سکولوں او ر کالجز کی چھتوں پر بھی پودے اور گارڈن بنائے جائیں، اس حوالے سے عملدرآمد رپورٹس عدالت میں جمع کروائی جائیں، سرکاری وکیل نے بتایا کہ لیسکو اہلکاروں نے درخت کاٹے جس پر پی ایچ اے نے لیسکو کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔
عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 114 یونٹس آلودگی پھیلانے کا باعث بنے جن میں سے 89 انڈسٹریل یونٹس نے بیان حلفی جمع کرایا اور 24 یونٹس تاحال سیل ہیں۔