فٹبال نیشنل کپ کا آخری مرحلہ 23 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

کراچی : (دنیانیوز) فٹبال نیشنل کپ 2023-24 کا آخری مرحلہ 23 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔

فٹبال فیڈریشن کے تحت ایکشن سے بھرپور ٹورنامنٹ 28 اپریل تک جاری رہے گا ، سندھ بھر کی چوبیس مینز ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چھ گروپوں میں تقسیم ہر ٹیم دوسرے مرحلے میں پہنچنے کے لیے 3،3 میچز کھیلے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں