پی ایس ایل 10: غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت، حکمت عملی تیار

لاہور: (دنیا نیوز) غیرملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل کرنے کیلئے ابتدائی حکمت عملی تیارکر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی، پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر نظریں جمالیں، جو کھلاڑی رواں آئی پی ایل میں منتخب نہیں ہوئے ان کے آئندہ سال آئی پی ایل کھیلنے کے بھی کم امکانات ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پہلے رابطہ کیا جائے گا، پی سی بی کی ابتدائی لسٹ میں سٹیو سمتھ، جاش ہیزل ووڈ، جاش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز کے نام شامل ہیں۔

عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلس، کرس جارڈن، سیم بلنگس، جوروٹ پر بھی پی سی بی کی نظر ہے، ٹم ساؤتھی، فن ایلنز، کائل جامیئسن، ایڈم ملن، اش سودھی بھی ابتدائی لسٹ میں شامل ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق رزی وی ڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریضا ہینڈرکس، جیسن ہولڈر سے بھی رابطہ کیا جائے گا، فرنچائزز رواں ماہ گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گی۔

آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ساتھ ٹکراؤ کی وجہ سے پی سی بی جامع حکمت عملی بنانا چاہتا ہے، پی ایس ایل نویں ایڈیشن کے شیڈول کا تاخیر سے اعلان بڑے غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ بنا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں