گوگل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مناسبت سے ڈوڈل تبدیل

کیلی فورنیا :(ویب ڈیسک ) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مناسبت سے بھی ڈوڈل تبدیل کر دیا۔

ہر عام و خاص موقع پر گوگل اپنے نت نئے ڈوڈل متعارف کرواتا رہتا ہے،اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کر رہے ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنا ساؤنڈ ٹریک جاری کردیا۔

ایونٹ کا پہلا میچ میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا گا، جس میں امریکا نے کینڈا کو7وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ دوسرا میچ آج ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 9 جون کو شیڈول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں