ٹی20 ورلڈ کپ: آل راؤنڈر عماد وسیم پہلے میچ سے باہر

ڈیلس: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم انجری کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ عماد وسیم سائیڈ سٹرین انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر بقیہ میچز کیلئے پر امید ہیں کہ وہ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کیخلاف 6 جون کو کھیلے گی جبکہ شاہین دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں