فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو نیویارک میں بھارتی شائقین نے گھیر لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نیویارک میں بھارتی شائقین نے گھیر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین آفریدی ہوٹل کے باہر انڈین فینز کے درمیان موجود ہیں، جہاں وہ ان سے گپ شپ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

فینز میں سے ایک شائق یہ کہتا سنائی دے رہا ہے کہ آپ کی وجہ سے یہاں میچ دیکھنے آیا ہوں، روہت اور ویرات کو اپنا دوست سمجھو! آپ نے انہیں بالکل اچھی باؤلنگ نہیں کرنی۔

بھارتی مداح شاہین کیساتھ ہنسی مذاق کرتے نظر آئے جس پر کرکٹر نے بھی انہیں جواب دیئے جبکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں